حیدرآباد، 4؍ ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، نظامت
فاصلاتی تعلیم کے سالانہ امتحان کے لیے فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں
15؍ ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ کنٹرولر
امتحانات کے بموجب طلبہ 100 روپئے
دیرانہ فیس کے ساتھ 15؍ ستمبر تک امتحان فارم داخل کیے جاسکتے ہیں۔ تاریخ
میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی اور بعد میں موصول ہونے والے
درخواستوں کو رد کردیا جائے گا۔